6 اگست 2012 - 19:30

ملت مصر نے سانحۂ سینا پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی سفیر کے اخراج اور صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق مصر کے عوام نے قاہرہ میں صہیونی ریاست کے سفیر کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سینا میں فوجی چھاونی پر حملے کی مذمت کی۔ اس احتجاج میں مصر کے مختلف سیاسی گروہوں نے شرکت کی۔ادھر صدر مرسی کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کا شدید جواب دیا جائے گا اور جنہوں نے یہ جرم کیا ہے انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گي۔ یاد رہے نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل صحرائے سینا کرم ابوسالم فوجي چوکی پر حملے کئے تھے جن میں سولہ مصری فوجی جان بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور فوجیوں کے قتل عام کے بعد فوج کی دو بکتر بند گاڑیوں پر قبضہ کرکے فرار ہوگئے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ مصر کی سیاسی پارٹیوں نے عوام سے اپیل کی ہےکہ کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے خلاف بڑے مظاہرے کرکے اس شرمناک معاہدے کی منسوخی اور فوجی کونسل کے استعفے کا مطالبہ کریں۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ عوام کو احتجاجی مظاہرے کرکے انٹلی جنس کے عہدیداروں کے استعفے اور ان پر مقدمہ چلائے جانے کا بھی مطالبہ کرنا چاہیے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی رو سے صحرائے سینا میں فوج نہیں لگائي جاسکتی بلکہ ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ فوجیوں کا ایک دستہ تعنیات کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے یہ فوجی آئے دن حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

.......

/169